حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما، معروف صنعتکار میاں کاشف اشفاق کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا چیئرمین نامزد کردیا

0
71

فیصل آباد، حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما، معروف صنعتکار میاں کاشف اشفاق کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کا چیئرمین نامزد کیا ہے،اس سلسلہ میں سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب کی جانب سے ان کی نامزدگی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ فیڈ مک کے 10 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران میں محکمہ انڈسٹریز ،فنانس ،لیبر ویلفیئر اور ماحولیات کے صو بائی سیکرٹریز ،ڈی سی او، صدر چیمبرز آف کامرس ،کلاتھ ایکسپورٹرز اور ہوزری ایسوسی ایشن کے چیئر مین سمیت دیگر صنعتکار شامل ہیں ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ان کی اس اہم عہدہ پر نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے، ملک میں انڈسٹری کی بحالی اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مقدور بھر کوششیں جاری رکھیں گے ،انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کی طرز پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ،تاکہ نہ صرف علاقہ کے بیروز گار نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر باعزت روز گار فراہم ہو سکے ، بلکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا شمار بھی ترقی یافتہ اضلاع میں ہو سکے۔

Leave a reply