حکومت پنجاب کی ہدایات پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے فیصل آباد میں کاروائی تیز

0
40

فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایات پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے عام مارکیٹوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ضلع کے مختلف بازاروں میں 3483 مقامات پر اشیاء کی قیمتیں چیک کی گئیں،2014دکانوں پر زائد قیمتوں یا دیگر نوعیت کی خلاف ورزیاں پائی گئیں اور قصور واروں کو45لاکھ 53ہزار600روپے کے جرمانوں کی سزا دی گئی جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 65دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے بتایا کہ ضلع بھر میں 58پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں جن کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں ”رمضان کنٹرول روم“بھی کام کررہا ہے لہذااگر کسی شہری کو مہنگے داموں اشیاء کی فروخت کی شکایات ہو تو وہ فون نمبر041-9201491-92پر اطلاع کرسکتا ہے۔

Leave a reply