حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے ملک میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ھوچکا ھے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب

0
39

فیصل آباد (محمد اویس) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے ملک میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے اور اس کے ثمرات عوام تک آنا شروع ہو گئے ہیں ۔یہ بات انہوںنے اپنے دفتر میں پارٹی عہدیداروں اور عمائدین حلقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس کا جلد آغاز کر دیا جائے گا ۔
ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر تعمیر و ترقی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کا مسئلہ ہے ان علاقوں کا سروے کیا جا چکا ہے ۔ انہیں جلد ہی پایہ تکمیل تک پہچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوںنے کہا کہ فیصل آباد کو خوبصورت بنانے کے لئے بھی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
کشمیر پل انڈر پاس کے منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے ۔ اس منصوبے کے مکمل سے ٹریفک کی روانگی میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو صاف پانی کی فراہم کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے جارہے ہیں یونین کونسل کی سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں جبکہ کے کرپشن کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹ رہی ہے ملک میں جلد ہی کرپشن کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں وہ حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں لیکن عوام کی طاقت سے ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

Leave a reply