خورد برد کیس: نیب نے لیگی رہنما رانا افضل کو بھی طلب کر لیا

0
50

فیصل آباد کے سابقہ ایم این اے سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا افضل کو نیب نے خوردبرد کیس میں طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے رانا افضل خان کو 16 مئی سہ پہر تین بجے نیب پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ نیب لاوہر کی جانب سے رانا افضل کو فیصل آباد میں ساحل پرائیویٹ لمیٹڈ کی جاری انکوائری کے سلسلہ میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رانا افضل سے تحقیقات کرے گی۔ رانا افضل خحان کو ساحل ہسپتال کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے۔ رانا افضل نوازشریف دور میں وزیرمملکت برائے خزانہ رہ چکے ہیں۔

Leave a reply