دودھ کی قیمتیں نصف

0
58

قصور
شہر اور گردونواح میں دودھ کی مانگ میں کمی کیساتھ ہی قیمتیں نصف کم ہو گئیں لوگ گھر گھر جا کر 50 روپیہ فی لیٹر بیچنے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی بدولت قصور شہر میں دودھ کی مانگ میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے لاک ڈاؤن کی بدولت لوگوں کے روزگار بند ہیں جس سے ان کے پاس دودھ خریدنے کے لئے پیسے نہیں اس پیش نظر دکانوں پر دودھ کی فروخت انتہائی کم ہو کر رہ گئی ہے دکاندار گوالوں سے کم دودھ خرید رہے ہیں جس کی بابت گوالے بچے ہوئے دودھ کو قرب و جوار کے گلی محلوں و دیہات میں 50 روپیہ فی لیٹر فروخت کر رہے ہیں یہی دودھ چند دن قبل تک کوئی بھی دکاندار و گوالا 100 روپیہ سے کم فروخت کرنے کو تیار نا تھا مگر اب مجبوری کی بدولت 50 روپیہ فی لیٹر فروخت کرکے دودھ کو مکمل ضائع ہونے سے بچایا جا رہا ہے کیونکہ گائیں بھینسیں تو دودھ دینے سے ناغہ نہیں کرتیں اور نا ہی چارہ کھانے سے کرتیں ہیں

Leave a reply