رمضان بازاروں میں عوامی طلب کے مطابق معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی اور بہترین انتظامات کیا جائیں۔ جاوید بھٹی کا رمضان بازار کا دورہ

0
91

فیصل آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں عوامی طلب کے مطابق معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور انتظامات کے حوالے سے صارفین کی ہر ممکن سہولیات کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت مختلف علاقوں میں رمضان بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کی۔وہ رمضان بازار چک جھمرہ میں گئے اور تمام سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے سبزیوں،پھلوں اورکریانہ کی دیگر اشیاء کی مقداراورمعیار کاجائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خاں نیازی،اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ خرم شہزادبھٹی ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ہدایت کی کہ انتظامات کے حوالے سے تحصیلوں اورقصبوں کے رمضان بازارپر خصوصی نظر ہونی چاہیے تاکہ دوردراز کے علاقوں کے شہری بھی ارزاں نرخوں پر معیاری اشیاء ضروریہ کی خریداری کے سلسلے میں حکومتی اقدامات سے پوری طرح مستفید ہوسکیں۔انہوں نے رمضان بازاروں کے اوقات کار کے دوران تازہ سبزیوں وپھلوں کی دستیابی پر زور دیا اور کہا کہ اشیاء کی سپلائی کے انتظامات کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے۔ڈویژنل کمشنر نے سستی چینی کی فروخت کے سٹالز پر لوگوں کے رش کو منظم بنانے اور ہر صارف کو چینی کی فراہمی کی ہدایت کی اور کہا کہ دستیاب کوٹہ دانشمندانہ انداز میں عوام تک پہنچایا جائے۔انہوں نے خریداری کے لئے آئے ہوئے خواتین وحضرات سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر رمضان بازاروں کو عوامی ریلیف کے لئے فائدہ مندبنایا گیا ہے اس ضمن میں خریداروں کا رش اس امر کا غماز ہے کہ انہیں رعایتی اورکنٹرول نرخوں پر معیاری اشیاء مل رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایگریکلچر فیئرپرائس شاپس پر صارفین کو سبزیوں سمیت 19مختلف اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے نگران افسران کو ماحول کو صاف ستھرا رکھنے سمیت سیکورٹی انتظامات کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر خرم شہزاد بھٹی نے بتایا کہ رمضان بازار چک جھمرہ میں معیاری اشیاء کی سپلائی اوردیگر انتظامات پر نظر رکھنے کے علاوہ عام مارکیٹ میں قیمتوں کو چیک کرکے گرانفروشوں کے خلاف تسلسل کے ساتھ کارروائی کی جارہی ہے۔

Leave a reply