روپے کی گرتی قدر، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی

0
39

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے روز سے ہی روپے کی قدر کم اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ڈالر کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کامیاب ہونے کے اثرات ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کی نااہل ٹیم میں اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ پاکستان کے مفاد میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے کرتے .

واضح رہے کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 148 روپے تک جا پہنچا جبکہ اختتام پر 5 روپے 60 پیسے اضافے سے 147 روپے پر بند ہوا، ڈالر کی قیمت بڑھ جانے سے ملک پر عائد واجب الاء قرضے ایک ہی روز میں 588 ارب روپے تک بڑھ گئے۔ پیپلز پارٹی نے بھی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور روپے کی گرتی قدر پر شدید احتجاج کیا ہے. پیپلز پارٹی کے رہنماوں شیریں رحمان، قمر الزمان کائرہ نے بھی اس پر سخت احتجاج کیا. شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پرپہنچنے سے لگتا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے ہی شرائط مانی جا رہی ہیں.

Leave a reply