ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی سی سے ملاقات،مطالبات بتا دیئے

0
34

چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی ہمراہ دیگر عہدیداران و ممبران نے ڈپٹی کمیشنر عمر شیر چھٹہ سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں عامر رفیق قریشی چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس ایسو سی ایشن نے ڈپٹی کمشنر لاہو رکو ریسٹورنٹس کے معاشی حالات کے بارے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس جو ابھی کرونا وائرس کے معاشی اثرات سے باہر نہیں آ سکے ان پر وقت کی پابندی لگانا ظلم عظیم ہے۔ ان ڈور ریسٹورنٹس رات 12:00 تک کھلا رہنے کی اجازت دی جائے۔ تمام ممبران نے کہا کہ ٹیک اوے اور آؤٹ ڈور 24 گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت دی جائے کیونکہ آؤٹ ڈور میں اے سی کا استعمال بالکل نہیں ہوتا۔ ہر بار پابندیوں میں ریسٹورنٹس کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمارے مطالبات ارباب اختیار تک پہنچائیں گے اور جلد ہی اس پر جوابی رائے دیں گے اور عید سے پہلے پابندیاں اٹھانے کا یقین بھی دلایا۔

چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن کی اہم شخصیت سے ملاقات

واضح رہے کہ توانائی بحران سے نکلنے کے لئے حکومت نے لاہور میں رات نو بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ اب عید آ رہی ہے اور ہمارے کمائی کے دن ہیں حکومت کا یہ فیصلہ غلط ہے، اس طرح کے فیصلوں سے تاجر سڑکوں پر آ جائیں گے پہلے کرونا کے دنوں میں کاروبار نہیں ہو سکا ،حکومت کو چاہئے کہ تاجروں کو ریلیف دے

Leave a reply