ریفرنڈم کروا لیں عوام صوبہ بہاولپور چاہتے ہیں ۔ طارق بشیر چیمہ

0
90

وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ صوبہ بہاول پور کی ایک تاریخ ہے اور صوبہ موجود تھا شاہ محمود قریشی صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن یہ منطق سمجھ سے باہر ہے کہ تین اضلاع کا صوبہ نہیں بن سکتا مجھے نہیں پتہ کہ 1985 سے پہلے کسی نے صوبہ جنوبی پنجاب کے بارے میں شور مچایا ہو مخدوم شاہ محمود سے ملاقات پر پوچھوں گا کہ اگر کوئی تاریخ صوبہ جنوبی پنجاب ہے تو بتائیں ۔وہ اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد عمران خان کے ساتھ ہے جلسہ بہاول پور میں عمران خان نے صوبہ بہاول پور کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔سوئٹزلینڈ جیسا چھوٹا ملک ہوسکتا ہے تو بہاول پور صوبہ کیوں نہیں بن سکتا ۔چوہدری طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے سیاستدانوں میں کوئی دم ہوتا تو یہ خطہ محروم نہ رہتا۔اس خطے کے لوگ جنوبی پنجاب کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ریفرنڈم کروا لیں کہ عوام صوبہ بہاول پور چاہتے ہیں۔ امید ہے ہماری بات سنی جائے گی وزیر اعظم عمران خان کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے صوبہ بہاول پور کی بحالی کے لیے کسی کی بھی سپورٹ ملی ضرور لیں گے ن لیگ کا ساتھ دینے کی بات نہیں ہے صوبہ بحالی کے لیے ہر دروازے پر جائیں گے میں اس دھرتی کا سپوت ہوں میں اپنا فرض اسمبلی فلور پر ادا کرتا رہوں گا۔ایک سوال کے جواب میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ احتجاج کا ابھی تک نہیں سوچا، حکومت کے ساتھی ہیں آخری وقت تک اپنے اتحادیوں کا ساتھ دیں گے اور انہیں سے مدد لیں گے ہم نے جو بھی بات کرنی ہے عمران خان سے کرنی ہے اورہماری توقعات بھی انہیں سے ہیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ ن لیگ کے رہنماء و سابق وزیر تعلیم میاں محمد بلیغ الرحمن کی رہائشگاہ گئے اور ان کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

Leave a reply