زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس.

0
23

انسداد دہشت گردی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زیارت میں قائم قائد اعظم ریزیڈنسی حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جسٹس رحیم داد خلجی نے اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اے ٹی سی نے فریقین کے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا بری کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ کیس میں 13 ملزمان نامزد تھے، جس میں سے 10 ملزمان ضمانت پر تھے۔
اس سے قبل کیس میں حربیار مری سمیت 33 ملزموں پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سال 2013 میں زیارت میں دہشت گردوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی آخری قیام گاہ زیارت ریزیڈنسی میں بم سے تباہ کرنے کی کوشش کی، جب کہ آتشزدگی کے باعث لکڑی کی بنی عمارت کا آدھے سے زیادہ حصہ مکمل طور پر جل گیا تھا۔ دہشت گردوں نے ریزیڈنسی میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔
حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔ 4 سال قبل بلوچستان کے علاقے سنگان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ریذیڈنسی حملے میں ملوث کمانڈر اسلم اچھو بھی شامل تھا،12دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

Leave a reply