سابق گورنرپنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھرکےکتےکوزخمی کرنےوالےکوباغی ٹی وی منظرعام پرلےآیا

0
38

مظفرگڑھ میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے قیمتی کتے کو زخمی کرنے والا موٹر سائیکل سوار منظرعام پر آگیا،باغی ٹی وی سے گفتگو میں اسماعیل نے سابق گورنر پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملہ ختم کردیں تاکہ وہ محنت مزدوری کرسکے.مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں چندروز قبل اسماعیل نامی شخص کی موٹر سائیکل کی زد میں آکر سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کا قیمتی کتا زخمی ہوگیاتھا.واقعے کے بعد سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر نے اپنے ملازم کی مدعیت میں تھانہ سنانواں میں موٹر سائیکل سوار اسماعیل کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا.سابق گورنر پنجاب کھر کے کتے کو زخمی کرنے والا خوفزدہ شہری اسماعیل منظرعام پر آگیا.باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار اسماعیل نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر سے معاملہ ختم کرنے کی اپیل کردی.اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ دڑے سے دودھ لیکر گھر واپس آرہا تھا کہ روڈ پر کھلا چھوڑا ہوا کتا اچانک موٹر سائیکل کے سامنے آگیا.اسماعیل کا کہنا تھا کہ اپنی جان کو کسی نقصان کے خطرے کے پیش نظر وہ موقع پر رکا نہیں.اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسے 2 روز بعد علم ہوا کہ اس پر مقدمہ درج کرادیا گیا،،مقدمہ درج ہونے پر وہ محنت مزدوری چھوڑ کر دو دن کے لیے روپوش ہوگیا.اسماعیل کیمطابق اس نے عدالت سے22 اکتوبر تک عبوری ضمانت کراکر دوبارہ محنت مزدوری شروع کردی ہے.اسماعیل نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ ختم کرنے کی اپیل کی ہے.

Leave a reply