سرکاری آٹا چکی آٹا میں ملا کر 2400 من

0
107

قصور
الہ آباد چکی آٹا مالکان بے لگام 2400 روپے فی من آٹا کی فروخت جاری انتظامیہ خاموش تماشائی یا کورونا وائرس کی روک تھام میں مصروف مقامی شہریوں کی اے سی چونیاں اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والا لاک ڈاؤن کا ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی طرح چکی آٹا مالکان نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے بارہ سو روپے فی من گندم خرید کر سٹاک کر کے چوبیس سو روپے تک فی من آٹا فروخت کر رہے ہیں چکی آٹا مالکان نے لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غربت کے ہاتھوں مجبور خواتین کو سو روپے فی تھیلا کا لالچ دے کر رکھا ہے اور ایسی خواتین سارا دن آٹے کے سرکاری ڈپو کے چکر لگاتی رہتی ہیں اور سرکاری ریٹ پر آٹا خرید کر چکی مالکان کو دے دیتیں ہیں جو بازار کے ناقص آٹا کو خالص آٹا میں ملا کر انتہائی مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں انجمن اہلیانِ الہ آباد کے صدر چوہدری محمد اقبال کمبوہ اور دیگر شہریوں نے اے سی چونیاں اور ڈی سی قصور سے اپیل کی ہے کہ آٹا چکی مالکان کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے اور ان کو بھاری جرمانوں کے علاوہ جیل کی ہوا بھی کھلائی جائے

Leave a reply