سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ کرپٹ سینئر سرکاری افسران کے لیے بری خبر

0
40

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی میگا کرپشن اسکینڈل کیسز کی تحقیقات میں تیزی! میگا کرپشن اسکینڈل ،سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ اور ملوث کرپٹ سینئر سرکاری افسران و اہلکاران کے خلاف کاروائی کا آغاز!

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ،زوہیب مشتاق، کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی جانب سے میگا کرپشن کیس سکینڈل میں 500 کنال سے زائد کا رقبہ غیر قانونی طور پر سکیم میں شامل کر کے دھوکہ دہی، فراڈ اور جعل سازی سے فروخت کرنے اور سرکاری خزانے کو اربوں کا سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ اور ملوث کرپٹ سرکاری افسران و اہلکاران کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ میگا کرپشن اسکینڈل کیس کی فائل کو کرپٹ مافیا کی جانب سے اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے دبا دیا گیا تھا۔ جس پر تحقیقات کا آغاز کر کے ملوث کرپٹ سینئر افسران کی ذمہ داری کا تعین کیا جا رہا ہے۔ میگا کرپشن اسکینڈل کیس میں جلد بڑی گرفتاریاں متوقع!

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے کرپشن فری پاکستان کے وژن کے عین مطابق اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سید اعجاز حسین شاہ کی ہدایات کے مطابق صوبہ پنجاب میں میگا کرپشن کاروائیوں کی تحقیقات میں تیزی کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں گوجرانوالہ ریجن بھر میں تما م ڈپٹی دائریکٹرز اور سرکل افسران کو فیلڈ میں پوری طرح سے متحرک کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر اور ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔ کرپٹ مافیا کو کسی صورت چھوڑا نہیں جائے گا۔ ان سے لوٹی ہوئی رقم، ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔ سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کو جلد قانون کے کٹہر ے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a reply