سپرٹ ظاہر کرکے سمگل کیا جانے والا کروڑوں روپے کا ایرانی تیل پکڑاگیا

0
43

مظفرگڑھ میں پولیس نے ایرانی تیل کے بڑے سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے مالیت کا ایرانی تیل پکڑلیا،ایرانی تیل کو کسٹم حکام کی ملی بھگت سے وائٹ سپرٹ ظاہر کرکے جنوبی پنجاب میں سپلائی کیاجارہا تھا،لیبارٹری رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا.مظفرگڑھ میں تھانہ سٹی پولیس نے سمگل شدہ ایرانی تیل کے دھندے میں ملوث بڑے گروہ کیخلاف کاروائی کی ہے.پولیس ذرائع کیمطابق سمگلروں کے گروہ کے تین کروڑ روپے مالیت کے ایرانی تیل سے بھرے 4 ٹرالر قبضے میں لے لیے گئے ہیں.پولیس ذرائع کیمطابق کوئٹہ میں کسٹم حکام کی ملی بھگت سے سمگل شدہ ایرانی تیل کو وائٹ سپرٹ ظاہر کرکے جنوبی پنجاب سمگل کیاگیا اور کسٹم حکام نے ایرانی تیل کو وائٹ سپرٹ ڈکلیئر کرنے کے لیے نہ صرف مبینہ طور پر رشوت وصول کی بلکہ کسٹم ڈیوٹی کے نام پر تقریبا 8 لاکھ کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی گئی.مظفرگڑھ پولیس کی جانب سے کروائے گئے تیل کے لیبارٹری ٹیسٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا اور تیل کو وائٹ سپرٹ کی بجائے ایرانی تیل قرار دیا.پولیس ذرائع کیمطابق جنوبی پنجاب کے بڑے سمگلروں کیخلاف کاروائیاں شروع ہونے کے بعد بااثر سیاسی افراد سمگلروں کو چھڑانے اور ایرانی تیل واگزار کرانے کی کوششیں کررہے ہیں.پولیس ذرائع کیمطابق ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث بڑے سمگلروں کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کرکے 7 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے.

Leave a reply