سیوریج لائن کے مین ہول کی صفائی کرتے ہوئے دم گھٹنے سے دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین مزدور جاں بحق،

0
58

ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)سیوریج لائن کے مین ہول کی صفائی کرتے ہوئے دم گھٹنے سے دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین مزدور جاں بحق، جاں بحق ہو نے والے تینوں افراد فیصل آباد کے رہائشی تھے،مین ہول میں زہریلی گیس اور اچانک سیوریج پانی آنے سے ہلاکتیں ہوئیں،دوران صفائی کوئی حفاظتی آلات نہیں پہنے ہوئے تھے علاقہ مکین،کمشنر ڈیرہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس،جاں بحق ہو نے والے تینوں افراد کی دس،دس لاکھ مالی امدا د کی ہدایت، جاں بحق ہونے والے مزدور نجی کمپنی کے ملازم تھے جنہیں محکمہ پبلک ہیلتھ نے تمام شہر کی سیوریج لائنوں کی صفائی کا ٹھیکہ دیا تھا اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بی ڈویژن کی حدود بلاک Zگورنمنٹ کمپری ہنسوہائی سکول کے قریب علی الصبح نجی کمپنی کے مزدور مین ہول کی صفائی کررہے تھے پہلے محمد حیدر ماچھی مین ہول میں اترا جو کچھ ہی دیر میں زہریلی گیس سے بے ہوش ہو گیا اس کو بچانے کے لئے اسکا بھائی محمد رمضان مین ہول میں چلا گیا وہ بھی ڈوب گیا پھر اسکا چچا زاد محمد ندیم مین ہول میں چلا گیا اس طرح یکے بعد دیگرے تینوں افراد دم گھٹنے اور ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے اطلاع ملتے ہی کمشنر مدثر ریاض ملک،چیف آفیسر اقبال فریداور ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کو نکال کر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا تھانہ بی ڈویژن پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر واقعہ پر کاروائی شروع کردی جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں محمد رمضان اور محمد حیدر سگے بھائی جبکہ محمد ندیم چچا زاد تھے جاں بحق مزدوروں کا تعلق فیصل آباد کے گاوں جمشیر چک 92 سے ہے تینوں کی نعشیں نجی کمپنی کے سپر وائزر کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال سے انکے گھروں کو فیصل آباد روانہ کردی گئی جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق مزدوروں نے دوران صفائی کوئی حفاظتی آلات نہیں پہنے ہوئے تھے اس موقع پر کمشنر ڈیرہ غازی خان مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام پرائیویٹ کمپنی کر رہی تھی جو کہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے انہیں دو ہفتے قبل ٹھیکے پر دیا تھا کمشنر نے بتایا کہ معاملہ کی انکوائری کے لئے ایڈیشنل کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق کی سربراہی میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک اقبال فرید اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو فوری طور پر انکوائری کر کے رپورٹ دیں گے جس پر ذمہ داری کا تعین ہو نے پر کاروائی ہو گی کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار نے تینوں جاں بحق افراد کے لواحقین کی قواعد و ضوابط کے مطابق دس،دس لاکھ روپے مالی امداد کے لئے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو ہدایت کر دی ہے جنہوں نے متاثرہ خاندان کو مالی امداد کے لئے قانونی کاروائی بھی شروع کر دی ہے۔

Leave a reply