سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی مذمت

0
34

بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ سبی کے علاقہ سانگان کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کا کہنا تھا کے دہشت گردوں کے خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی فورسز کو نشانہ بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
بم دھماکے میں فورسز کے جوانوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ واقعے میں شہید ہونے والے فورسز کے جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ملک دشمن عناصرایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبے کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہو نگے. دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے مسلح افواج سیکیورٹی فورسز اور قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو روکا نہیں جاسکتا۔ سبی کے علاقہ سانگان میں ایف سی کے گاڑی قریب بم دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم انہوں نے کہاکہ بم دھماکے ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے بلوچستان حکومت،سیکورٹی فورسز ملکر ان دہشت گرد عناصر کا قلعہ قمہ کیا جائیگا۔
بلوچستان میں فورسز کے قربانیاں ناقابل فراموش ہے ملک کے دفاع کرنے والے جام شہادت نوش کرنے والے فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی ہے اور پسماندہ خاندانوں کے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ

Leave a reply