شیخوپورہ میں آٹے کا بحران ختم

0
45

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سدرہ یونس اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک واصف بشیر کھوکھر کے براہ راست کاروائی کرنے کی بناء پر شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں آٹا کی مصنوعی قلت ختم ہوگئی ہے اور 20 کلو کا آٹا کا تھیلہ 805 روپے میں جبکہ دس کلو کا آٹا کا تھیلہ 403 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹا کے تھیلے کی قیمت چند روز قبل 840 تا 850 روپے جبکہ دس کلو آٹا کے تھیلے کی قیمت 420 تا 430 روپے تک پہنچ گئی تھی جس پر ہونے والے عوامی احتجاج پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واصف بشیر کھوکھر نے ڈی ایف سی اور محکمہ خوراک کے دیگر حکام سے میٹنگ کر کے آٹا کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کا لائحہ عمل مرتب کیا اور اے ڈی سی جی نے ہدایت جاری کی کہ تمام فلور ملوں کو ملنے والی سرکاری گندم کی پسائی اور اس سے روزانہ بننے والے 30 ہزار تھیلوں کی ضلع شیخوپورہ میں فروخت کو یقینی بنایا جائے اس دوران فلور ملوں میں سرکاری گندم کی پسائی کی نگرانی کے لیے محکمہ مال کے عملے کی بھی خدمات حاصل کر لی گیں اس کے بعد آٹا کا مصنوعی بحران ختم ہوگیا باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلعی حکام نے فلور ملوں کے بجلی کے میٹروں کی روزانہ چیکنگ کے لیے لیسکو کے حکام سے مل کر لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے تاکہ سرکاری گندم کا کوٹہ فروخت کرنے والی ملوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کی جاسکے یاد رہے کہ ضلع شیخوپورہ میں محکمہ خوراک فلور ملوں کو 1375 روپے فی 40 کلو کے حساب سے گندم مہیاء کرتی ہے جبکہ مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 1750 تا 1800 روپے فی 40 کلو ہوچکا ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چند مل مالکان گندم محکمہ خوراک سے لے کر آٹا بنانے کی بجائے اسے مارکیٹ میں فروخت کر دیتے تھے ذرائع نے بتایا ہے کہ گندم کی پسائی اور آٹے کی فروخت کی نگرانی کا موجودہ لائحہ عمل جاری رکھا گیا تو ضلع شیخوپورہ میں آٹے کا بحران دوبارہ پیدا نہ ہونے کی توقع ہے جبکہ محکمہ خوراک کے پاس کئی ماہ تک فلور ملوں کو گندم مہیاء کرنے کے ذخائر موجود ہیں

Leave a reply