شیخ زید ہسپتال لاہور میں زائد المیعاد ادویات بیچے جانے کا انکشاف.

0
47

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) شیخ زید ہسپتال لاہور میں موجود فارمیسی انسانی زندگی سے کھیلنے میں مصروف، انتظامیہ خاموش تماشائی.
تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال لاہور کی فارمیسی میں ایکسپائرڈ ادویات فروخت ہونے کا انکشاف.
زائد المیعاد انجکشن مریض کوتین دن سے لگائے جا رہے تھے، اس بات کی نشاندہی خود مریض کے ساتھ موجود فیملی کے افراد کی جانب سے غور کرنے پر ہوئی، جبکہ ہسپتال انتظامیہ اس حوالے سے بے خبر تھی.

لاہور کے اس بڑے ہسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد زیراعلاج رہتی ہے، جب کہ ایک اندازے کے مطابق یہ ایکسپائری انجکشن کئی مریضوں کے لئے فارمیسی سے بیچے جاچکے ہیں.
نشاندہی کرنے والے اکمل سومرو کا بتانا ہے کہ شیخ زید ہسپتال لاہور کی فور ڈی فارمیسی پر ایکسپائری انجکشن فروخت کیے جا رہے ہیں میری والدہ کو تین روز تک ایکسپائری انجکشن لگتے رہے، ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پہنچے تو مزید ادویات ایکسپائری پکڑی گئیں.

Leave a reply