صفائی کے انتظامات غیر معیاری

0
32

شیخوپورہ (نمائندہ باغی باغی ٹی سے) پنجاب ایگری کلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مارکیٹ کمیٹیوں اور بلدیاتی اداروں کے حکام کی غفلت کی بناء پر ضلع شیخوپورہ کی پھل و سبزی منڈیوں میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان منڈیوں میں کیلے وغیرہ کی باقیات کی وجہ سے پھیلنے والی گندگی انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2017 کے دوران دنیا میں 3.9 ملین افراد کی اموات مضر صحت اور ناقص سبزیوں اور پھلوں کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہیں ذرائع کے مطابق پی اے ایم آر اے لاہور کی طرف سے شیخوپورہ کی انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ سبزی و پھل منڈیوں میں صفائی کے انتظامات فوری طور پر بہتر بنائے جائیں جبکہ حال ہی میں مرتب ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 70 تا 80 فیصد کیلے غیر معیاری فروخت ہو رہے ہیں جنہیں منڈیوں میں کئی علاقوں میں زمینوں پر رکھ کر فروخت کیا جاتا ہے اور کئی پھل و سبزی منڈیوں سے گندگی اٹھانے کے انتظامات بھی نہ ہیں ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی اے ایم آر اے علی ارشد نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ تر پیک شدہ کیلے کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں اور پھل و سبزی منڈیوں میں روزانہ کی بناء پر صفائی کے انتظامات کیے جائیں

Leave a reply