ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت کا مقابلہ

0
35

شیخوپور(نمائندہ باغی ٹی وی) ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام12 ربیع الاول کی مناسبت سے حسن نعت اورسیرت نبوی پر اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں کا انعقاد ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں کیا گیا جس میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے 18 سال سے کم عمر کے 200 سے زاٸد طلباوطالبات نے حصہ لیا. اس تقریب کے مہمان خصوصی صوباٸی وزیر براۓ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ میاں خالد محمود وڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ صوباٸی وزیر میاں خالد محمود نے ضلعی انتظامیہ کیطرف سے ان مقابلوں کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ سیرت النبی کے موضوع پر تقریری مقابلے کروانے سے نوجوان نسل نہ صرف نبی کریم کے اسوہ حسنہ سے روشناس ہوگی بلکہ ان کے دل میں رسول اللہ سے محبت کا جذبہ پیدا ہوگا انہوں نے اس خوبصورت اور پروقار حسن نعت اور تقریری مقابلہ جات کے انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہیں گے.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا کہ نعت اور تقریری مقابلہ جات میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ دینی مدارس کے طلبا کی شمولیت خوش آٸین ہے اور یہ حکومت پاکستان و پنجاب کے اس عزم کا عملی ثبوت ہے کہ ہمارے دینی مدارس قومی دھارے میں شامل ہوکر پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں پیش پیش ہیں انہوں نے کامیاب طلبا وطالبات کو مباکباد دیتے ہوۓ اس امر کا یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ تمام تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریگی.تقریب کے اختتام پر مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تمام طلبا وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گیے اور اول،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں سرٹیفکیٹ،اعزازی شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے گیۓ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماُ،سیاسی وسماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ میڈیا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

Leave a reply