ضلعی انتظامیہ کے ڈینگی سے بچاو کے کامیاب اقدامات

0
27

شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی )ضلع شیخوپورہ میں ڈینگی سے بچاﺅ کے لیے کامیاب اقدامات کیے گئے ہیں جن کی بدولت انسدادی و احتیاطی صورت حال تسلی بخش ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو رانا شکیل اسلم نے ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی سروراسسٹنٹ کمشنر فیروز والاتہنیت بخاری،اسسٹنٹ کمشنر مریدکے سرمد تیمور، اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد قراتہ العین،اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن عرفان انور،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر صدیق احمد،محکمہ تعلیم اورمحکمہ لوکل گورنمنٹ کےافسران سمیت حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کی روزانہ کی بنیا د پر کارکردگی کو چیک کیاانہوں نے کہاکہ ڈینگی کےانسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر سے بچاﺅ کے لیے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں.انہوں نے سی او ایجوکیشن افتخار احمدکو ہدایت جاری کرتے ہوۓ کہا کہ سکولوں میں زیرو پریڈ میں ڈینگی کی آگاہی کو یقینی بنایا جاۓ.

Leave a reply