ضلعی حکومت عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام

0
59

چنیوٹ
ضلعی حکومت عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام کروڑوں روپے کے لگائے گئے فلٹریشن پلانٹس لاوارث ہوگئے زندگی بخشنے والا پانی پینے والے شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے
ضلع چنیوٹ میں پنجاب حکومت کے احکامات پر ضلعی حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے درجنوں واٹر فلٹریشن پلانٹس لاوارث ہوگئے متعدد فلٹریشن پلانٹس پر ملازمین نہ ہونے کی وجہ سے مناسب دیکھ بھال کا نظام مکمل طور پر ختم ہو گیا جس کی وجہ سے ان فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیل نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے پینے کا پانی مضر صحت ہونے کا مبینہ انکشاف سامنے آیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ چنیوٹ میں پینے کا صاف پانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی بجائے انسانی زندگیوں کے لئے مضر صحت ہونے کی وجہ سے خطرناک ہوتا جارہا ہے جبکہ متعلقہ ضلعی افسران ان درجنوں واٹر فلٹریشن پلانٹس کو بہتر بنانے کیلئے کوئی مثبت کردار ادا نہیں کررہے ہیں جس پر چنیوٹ کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply