ضلع میں انسداد پولیو کے حالیہ راؤنڈ کے اختتام پرڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت مہم کے ٹارگٹس پر عملدرآمد کاجائزہ اجلاس

0
49

فیصل آباد (محمد اویس) ضلع میں انسداد پولیو کے حالیہ راؤنڈ کے اختتام پر مہم کے ٹارگٹس پر عملدرآمد کاجائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،اسسٹنٹ کمشنرزاوردیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ضلع میں انسداد پولیو مہم کے اہداف اور حاصل کردہ ٹارگٹس سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی گئی جس کی بدولت حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہوئے جبکہ متعلقہ محکموں کی طرف سے بھرپور تعاون کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ اختتام پذیر مہم میں کسی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں کو قطرے پلانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کا ہر راؤنڈ بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کی سو فیصد کامیابی کے لئے محکمہ صحت کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مہم سے قبل بھی جامع ایکشن پلان کے تحت کام کیاجائے گا۔

Leave a reply