طلباء و طالبات کو روڑ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے سلسلہ میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام،

0
63

حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ٹریفک حافظ آباد کے انچارج ایجوکیشن ونگ یٰسین ڈوگر اور دیگر افسران نے گورنمنٹ پرائمری سکول جگانوالہ میں طلباء و طالبات کو روڑ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے سلسلہ میں ٹریننگ دی اس موقعہ پر سکول اساتذہ،طلباء و طالبات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔انچارج ایجوکیشن ونگ یٰسین ڈوگر کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کے لئے روڈ سیفٹی بہت ضروری ہے کیونکہ سکولوں میں چھٹی کے اوقات میں سڑک کراس کرتے ہوئے بچے حادثات کا شکار ہوتے ہیں انہوں نے طلباء و طالبات کو ہدایت کی کہ سڑک کراس کرتے وقت ہمیشہ پہلے اپنے دائیں طرف اور پھر بائیں جانب سڑک کلیئر دیکھ کر کراس کریں انکا کہنا تھا کہ حفاظتی اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر حدثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

Leave a reply