عارفوالا/کورونا وائرس کے باعث تحصیل آفس میں اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت دیگر متعلقہ دفاتر بند کر دئیے گئے،

0
42

عارفوالا/کورونا وائرس کے باعث تحصیل آفس میں اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت دیگر متعلقہ دفاتر بند کر دئیے گئے،
جبکہ ہر دل عزیز ایم پی اے چوہدری نیعم ابراہیم کی خصوصی ہدایت پر شہر کے رہائشی علاقہ ایم بلاک میں بھی ایس او پیز کی مکمل پابندی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان نے چیف آفیسر بلدیہ نوید احمد سیلانی کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دیتے ہوے ایس او پیز کی مکمل عملداری کو چیک کیا ،جبکہ دوسری طرف انچارج ڈس انفیکشن مہم سلمان عمیر رزاق کی زیر نگرانی شہر بھر کے علاوہ ایم بلاک میں مکمل سپرے کروایا گیا

عارفوالا/اے سی آفس، اراضی ریکارڈ سنٹر اور کمپیوٹر سیکشن کی عمارت میں جراثیم کش سپرے بھی کروایا جا رہا ہے،

عارفوالا/اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان کی ہدایت پر محکمہ ریونیو کے سنٹر میں بطور ایس ٹی او کام کرنے والے ابرار ڈوگر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دیگر ملازمین کے بھی ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں،
دوسری طرف عارفوالا شہر میں بڑھتے ہوے کرونا کیسز پر چوہدری نیعم ابراہیم ایم پی اے کا گہری تشویش کا اظہار ،شہریوں کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی تلقین
عوامی ایم پی اے کا کرونا جیسی عالمی وبا کیساتھ لڑنے والے فرنٹ لائین ورکرز ،آفیسرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہنا تھا کہ فرنٹ لائین ورکرز جس میں بلدیہ سمیت محکمہ ہیلتھ کے ملازمین بھی شامل ہیں حقیقت میں وہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں
چوہدری نیعم ابراہیم نے تحصیل عارفوالہ کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوے کہا کہ شہر میں اس موزی بیماری سے نمٹنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جاے،

Leave a reply