عارف والا / رات کے اندھیرے میں پنجاب بینک کی دیوار پھاڑ کر بینک کو لوٹنے کی کوشش ناکام

0
34

عارف والا / رات کے اندھیرے میں پنجاب بینک کی دیوار پھاڑ کر بینک کو لوٹنے کی کوشش ناکام اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،،زرائع

عارف والا / پنجاب بینک کے ساتھ خالی پڑے ہوئے پرانے مکان سے رات کے وقت نامعلوم افراد نے بینک کی دیوار کی اینٹنوں کو اکھاڑنے کی کوشش کی جو ناکام رہی

عارف والا / محلہ داروں کے مطابق دو دن قںبل بینک کی بیک سائیڈ پر واقع ملک ملی کی چھت سے بھی چیزیں چرائی گئیں اور ملک عثمان اسلم کی چھت پر بھی نامعلوم چوروں کے پیروں اور ہاتھوں کے نشانات بھی پائے گئے

عارف والا / پنجاب بینک کے ملازمین نے آج دن کے وقت دیوار میں دراڑیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی جس پر ڈی ایس پی فیاض پنسوتا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

عارف والا / نامعلوم چور دیوار توڑ کر کیش روم تک پہچنے کی کوشش کر رہے تھے زرائع کے مطابق نامعلوم چوروں کی طرف سے ایک بار پہلے بھی ایسی ناکام کوشش کی جا چکی ہے

عارف والا / پولیس کی کارروائی جاری

Leave a reply