عید الفطر سے پہلے مہنگائی عروج پر،

0
46

حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)عید الفطر سے ایک روز قبل ضلع بھر کے بازاروں میں مہنگائی عروج پرپہنچ گئی اوردوکانداروں اور تاجروں نے اشیائے خوردونوش کے ریٹس خو د بڑھا لیے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ارباب اختیار پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تمام بازاروں میں قیمتیں چیک کرنے کی بجائے عید کی چھٹیاں منانے چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عیدا لفطر سے ایک روز قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والے دوکانداروں اور تاجروں کے خلاف ایکشن لینے کے لئے تعینات کئے گئے تمام مجسٹریٹ بازاروں سے غائب ہونے کی وجہ سے مقامی تاجروں اور دوکانداروں نے ہرچیز کی قیمت دوگنی کردی۔ جس سے ضلع بھر میں مہنگائی کا سیلاب آگیا۔ جس سے شہری اور ایک غریب آدمی سخت پریشان دیکھائی دیا۔ ضلع بھر میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز دکھائی نہ دی۔ جواس مافیا کے خلاف ایکشن لیتی۔ عید سے ایک روز قبل عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر عید کی بناوٹی خوشیاں تلاش کرتا رہا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کاروائیوں کو حقیقت پر مبنی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے عملی طور پر کوشش کی جائے۔

Leave a reply