غیر قانونی پیٹرول فروخت مراکز اور ڈبہ اسٹیشن کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

0
42

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ اور سول.ڈیفنس کے ضلعی آفیسر ذوالفقار اعوان نے چھاپہ مار کر 10 ڈبہ اسٹیشن سیل کردئیے

ڈبہ اسٹیشن مالکان کے خلاف مخلتف دفعات کے تحت ایف آئی اور بھاری جرمانے بھی کئے گئے .

یہ ڈبہ اسٹیشن گنجان آباد علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے تھے غیر قانونی پیٹرول سیل پوائنٹس اور ڈبہ اسٹیشن پر مختلف حادثات رونما ہو چکے ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ نشاندہی کرنے پر غیر قانونی ڈبہ اسٹیشن اور پیٹرول سیل پوائنٹس کے خلاف مزید کاروائیاں جاری رکھیں گے.

Leave a reply