فیصل آباد()حکومت پنجاب کی ہدایات پر انسداد سموگ اقدامات

0
33

فیصل آباد()حکومت پنجاب کی ہدایات پر انسداد سموگ اقدامات کے تحت سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے گذشتہ روز مختلف شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی 14 گاڑیوں کے مالکان کو بھاری جرمانے کئے اور آئندہ دھواں کے خاتمہ کے لئے انجن کی مرمت کرانے کی تاکید کی۔دریں اثناء محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں سفر کرنے والے شہریوں کو روک کر انسدادی واحتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد عارف محمود نے موٹر سائیکل سواروں سے کہا کہ وہ دوران سفر فیس ماسک اور عینک کا استعمال کریں تاکہ سموگ کے مضر اثرات سے بچا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس اور ماحولیات کی طرف سے مشترکہ کارروائی کرکے دھواں چھوڑنے اور شور پیدا کرنے والی گاڑیوں کے چالان اور مالکان کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو موجودہ اور آئندہ ایام میں ممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے انسدادی اقدامات جاری ہیں اور گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بھی سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچرز کے انعقاد کے علاوہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی اور خلاف ورزی پر مقدمات درج کرائے جارہے ہیں۔
۔۔۔///۔۔۔

Leave a reply