فیصل آباد انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم 16سے 18دسمبر تک جاری رہے گی

0
30

فیصل آباد (محمد اویس)انسداد پولیو کی آئندہ قومی مہم 16سے 18دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ مزید دودن بھی پولیوٹیموں کو متحرک رکھا جاے گاتاکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو پولیوویکسین دی جاسکے۔اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 13لاکھ 78ہزار1سو بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے جس کے لیے مجموعی طور پر 3323ٹیمیں مامور ہوں گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشین کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی گئی جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر)عفیفہ شاجیہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) نے ہدایت کی کہ انسدادپولیوکی آئندہ قومی مہم سے قبل تمام تر ضروری تیاریوں کو ہر لحاظ سے مکمل کیا جاے اور سابقہ مہم کی خامیوں اور کمزوریوں کا بھی ازالہ ہونا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہم کی رپورٹوں کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کے لیے جامع حکمت عملی وضع کی جاے تاکہ ضلع بھر میں کسی جگہ پانچ سال کی عمر کا کوئی بھی بچہ حفاظتی ویکسین کے بغیر نہ رہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ مہم کے سلسلے میں بچوں کو قطرے پلانے کے لیے ضروری انتظامات کو مکمل کیا جارہا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر) نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں کے نمایاں مقامات پر بینرز آویزاں کرنے سمیت اہم عوامی مقامات پر پولیوٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔

Leave a reply