فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف لائف سیونگ انجکشنز عطیہ

0
44

فیصل آباد(محمد اویس ) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈونرز کے تعاون سے لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے تیس ہزار سے زائد لائف سیونگ انجکشنز عطیہ کئے گئے ہیں جو صدر ہارٹ سیور فاؤنڈیشن محمد اشرف اور جنرل سیکرٹری کاشف فاروق نے ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کئے۔فاؤنڈیشن کے عہدیداران شیخ محمد یونس،عمر جاوید، عاصمہ مزمل اوردیگر ارکان بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے نمائندہ ڈاکٹر نے کہا کہ ایف آئی سی میں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے طبی سہولیات میں وسعت لائی جارہی ہے تاہم ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف سے مشینری،ادویات،انجکشنز ودیگر درکار وسائل کی فراہمی قابل ستائش اقدام ہے۔انہوں نے فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔جنرل سیکرٹری نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کو تسلسل سے آگے بڑھایا جائے گا۔

Leave a reply