فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمامانٹرکالجز گرلز سائیکلنگ چیمپئن شپ

0
51

فیصل آباد(محمد اویس) فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام ہائیر سیکنڈری سکول 202ر ب گٹی میں جاری انٹرکالجز گرلز سائیکلنگ چیمپئن شپ پنجاب کالج فاروویمن نے جیت لی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ رفعت سلطانہ اورپرنسپل پنجاب وویمن کالج عائشہ رفعت،ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کالج خالد یعقوب،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گٹی کوثر پروین ودیگر نے شرکت کی۔پنجاب کالج فار وویمن نے 31پوائنٹس حاصل کرکے فرسٹ پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گٹی نے 29 پوائنٹس کے ساتھ دوسری،گورنمنٹ کالج برائے خواتین کارخانہ بازار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی رفعت سلطانہ ودیگرنے سائیکلنگ چیمپئن شپ جیتنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Leave a reply