فیصل آباد فیڈمک کے صنعتی زونز میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے 10 ہزار سستے گھر بنائے جائیں گے۔

0
36

فیصل آباد (محمد اویس) فیڈمک کے صنعتی زونز میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے 10 ہزار سستے گھر بنائے جائیں گے۔ یہ منصوبہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے اشتراک سے چار مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے چئیرمین جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے گزشتہ روز چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے فیڈمک کی ویلیو اڈیشن سٹی کھڑیانوالہ، ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں لیبر کالونیوں کے قیام پر اشتراک عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے جلد ہی صنعتکاروں کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور جلد ہی ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں سیف سٹی پروجیکٹ بھی لانچ کر دیا جائےگا

Leave a reply