فیصل آباد میں یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد

0
51

فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی )فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام ذیل گھرسیکرٹریٹ کچہری بازار سے چوک کچہری تک مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت صدر ایف یو جے میاں سلیم شاہد، جنرل سیکرٹری سید ذکراللہ حسنی و دیگر عہدیداران نے کی۔جس میں نائب صدر مرزا نعیم بیگ، جوائنٹ سیکرٹریز میاں عمران حمید، معظم علی، سیکرٹری اطلاعات محمد خلیل بزمی،ممبر ایف ای سی نسیم شاہ، ممبران ایگزیکٹو و بی ڈی ایم سجاد حیدر منا، عامر فضل، اعظم سیالوی، میاں محمد عابد،دلبر خٹک، الحاج میاں ابراہیم،عباس ساجد، محمد اصغر منج،لقمان خان،حاجی تنویر احمد، مبشر سلیم بٹ، عدنان حمید سندھو،طیب احمد، میاں سلطان،ملک عبدالغفار،عبدالمجید لکی، امتیاز احمد،محمد طاہر، پرویز خان خشخاری، معید راجپوت، کاوش علی ودیگر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود سفاک بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو نہ اٹھانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جانوروں کے حقوق کیلئے ہلکان عالمی تنظیموں کی مقبوضہ کشمیر میں کئی روز سے بچوں، خواتین، بوڑھوں، طلباء اور عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جانے پر مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے۔کشمیر میں مظالم کو دنیا تک پہنچانے سے روکنے کیلئے صحافیوں کی گرفتاریاں آزادی صحافت اور اظہار رائے پر پابندی عالمی صحافتی تنظیموں کیلئے بھی باعث شرم ہے۔ایف یو جے دستور کی قیادت اور کارکنوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور فوج کشمیر کے معاملے میں یقینا ملک و قوم کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہی اقدام اٹھائیں گے جس پر پوری قوم کے ساتھ اپنی حکومت اور دفاعی اداروں کے ہمقدم کھڑے ہوں گے۔

Leave a reply