فیصل آباد گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی پر تصدیق شدہ بیج فراہم کئےگئے

0
35

فیصل آباد(محمد اویس)وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی پر تصدیق شدہ بیج فراہم کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں ڈویژن بھر میں 59269 اور ضلع فیصل آباد میں 17600 تھیلوں کی تقسیم کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ضلع فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کسانوں میں 200 تھیلے تقسیم کرنے کی تقریب محکمہ زراعت کے آفس میں منعقد ہوئی۔ایم پی اے عادل پرویز گجر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید اور محکمہ زراعت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ کسانوں میں گندم کے تصدیق شدہ بیج اجالا2006،فیصل آباد 2008،اناج،فخر اور دیگر اقسام کے بیج تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک بیگ کی قیمت 2700 روپے ہے جبکہ حکومت بذریعہ ووچر 1200روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کے کسانوں کے مابین پیداواری مقابلوں کے علاوہ ضلع میں 123نمائشی پلاٹ بھی لگائے جائیں گے جس کے لئے بھی سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے کاشتکاروں کو سبسڈی کے حصول کے لئے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عادل پرویز گجر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں موجودہ حکومت شعبہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے بیج حاصل کرنے والے گندم کے کسانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے بھرپور محنت کریں۔
۔۔۔///۔۔۔

Leave a reply