فیصل واوڈا کےبعد شفقت محمود نے جہانگیرخان ترین کے خلاف محاذ کھول لیا

0
22

اسلام آباد: فیصل واوڈا کےبعد شفقت محمود نے جہانگیرخان ترین کے خلاف محاذ کھول لیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم یا پارٹی کی جہانگیر ترین سے کوئی دشمنی نہیں، اگر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں کلیئر ہونا چاہیے۔

شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف جہانگیر ترین کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ شوگر کے مرکزی 18 گروپس کی انکوائری ہو رہی ہے۔ باقی شوگر ملز والوں میں سے بھی کچھ کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔

وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ کیا جہانگیر ترین سے صرف اس لئے تحقیقات نہیں ہونگی کہ وہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رہے؟ تحقیقات کے حوالے سے دہرا معیار تو نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں جہانگیر ترین پر بڑے سنگین الزامات ہیں۔ اگر ہم انھیں ہاتھ نہیں لگائیں گے تو میڈیا آواز اٹھائے گا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کہتے ہیں‌کہ تحریک انصاف نے تو کہا تھا کہ احتساب گھر سے شروع ہوگا۔ جہانگیر ترین کے حوالے سے کچھ لوگوں کی اپنی رائے ہو سکتی ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ شوگر کے بڑے گروپ کی بے قاعدگیاں ہوں اور ہم کارروائی نہ کرتے۔

ا

Leave a reply