قابض صہیونی فوج کی جانب سے رات گئے چھاپوں میں 12 فلسطینی اغوا

0
40

مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ تیز سے تیز تر ہوگیا قابض اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ رات مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 16 فلسطینی شہری اغوا کر لیے ۔
قابض صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے میں رات گئے 16 فلسطینیوں کو اغوا کیا گیا ۔

ادھر صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ نابلس اور قلقیلیہ میں کاروائیوں کےدوران تین گھریلو دھماکہ خیز مواد کے آلات ، دستی پسٹل اور M16 رائفل برآمد ہوئیں۔
صہیونی فوج نے نابلس میں ان الزامات کی بنیاد پر دو خرادوں سے آلات ضبط کیے کہ وہ ہتھیاروں کو بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی قانون ساز عزام سلھب کو الخلیل شہر میں اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے جنوب مغرب میں دیر صمیت گاوں پر ہلہ بولا اور اپنی سزا پوری کرنے والے اسیر اسماعیل الحروب کے گھر تو تلپٹ کر دیا تاہم کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ اور صوریف قصبے میں صہیونی فوج کی کاروائیوں کے دوران شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا جس کے بعد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

صہیونی فوج نے نابلس کے شمال مغرب میں سبسطیہ قصبے میں اپنی سزا پوری کرنے والے اسیر قتیبیہ عظیم کے گھر پر دھاوا بولا اور نابلس کے مشرق میں سالم جنکشن کے قریب سابق اسیر محمد شریع کے گھر پر چھاپے کے دوران اسکے ملکیتی دھات کے سامان کو ضبط کر لیا۔جنین میں چار شہریوں کو مختلف علاقوں سے آغوا کیا گیا۔

Leave a reply