قصور: پولیس ناکام ہوگئی اب مفروضوں پر کام چلنے لگا ‘بچے رضا مندی سے اغوا کار کے ساتھ گئے’

0
23

قصور:پنجاب پولیس چونیاں کے ننھے مقتولوں کے قاتلوں تک پہنچنے میں ناکام اب مفروضوں پر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اطلاعات کےمطابق پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے تین بچوں سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تمام تر ذرائع استعمال کرنے کے بعد اب پولیس کاکہنا ہے کہ بچوں کے زبردستی اغوا سے متعلق کوئی چیز سامنے نہیں آئی اور شواہد بتاتے ہیں کہ تینوں بچے رضا مندی سے اغوا کار کے ساتھ گئے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ تینوں بچے اغوا کار کو پہلے سے جانتے تھے اور اب ایسے افراد کی معلومات جمع کی جارہی ہیں جو متاثرہ خاندانوں کو جانتے ہوں۔اور وہ اسی جان پہچان کی وجہ سے ان کے ساتھ چلے گئے ہوں

یاد رہے کہ قصورکی تحصیل چونیاں سے لاپتہ ہونے والے چار بچوں میں سے تین کو بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب عارف نواز کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔لیکن ابھی تک کوئ کامیابی نہیں مل سکی

Leave a reply