قیمت پنجاب ہوا میں

0
40

قصور
پنجاب گورنمنٹ کے نرخ نامے ہوا میں
تفصیلات کے گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے انڈرائیڈ فون پر Qeemat Punjab نامی ایپلیکیشن متعارف کروائی گئی ہے جس پر روزانہ کی بنیاد پر روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں مقرر کی جاتی ہے مگر دکانداروں کی دیدہ دلیری دیکھئے کہ آج قصور اور گردو نواح کی دکانوں پر ،پیاز،گھیاہ توری،بنڈی توری،بینگن،اروی کی قیمتیں 80 روپیہ فی کلو آلو، پالک،کھیرا،پھول گوبھی 60 روپیہ فی کلو ٹماٹر 100 روپیہ فی کلو فروخت کر رہے ہیں جس کی بابت دکانداروں سے کہاں گیا تو دکانداروں نے کہا کہ ہمیں چیزیں منڈی سے مہنگے داموں میں ملتی ہے جس کے قصور وار بڑے تاجر اور آڑھتی حضرات ہیں لہذہ گورنمنٹ ان کو قابو کرے تاکہ قیمتیں مستحکم کی جا سکیں جبکہ دوسری جانب سبزی منڈی قصور میں چند ایک پھل و سبزی فروشوں کے علاوہ کسی کے پاس بھی ریٹ لسٹ نہیں
لوگوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور اے سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply