لاہور کے بیشتر مقامات پر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، شہری سراپا احتجاج

0
34

لاہور : ملک میں تبدیلی آئے یا ناں آئے ، لاہور میں تو تبدیلی آگئی ہے ، اطلاعات کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں آج بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج بن گئے

باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کینٹ کے علاقہ کیر کوٹ ملحقہ بیدیاں روڈ کے مکینوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کے لیے بیدیاں روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ شدید کرب میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب کے انتظامی معاملات میں قطعی دلچسپی نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر نادر آباد پولیس نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی بابت بات چیت بھی کی مگر گرمی کے مارے علاقہ مکین بجلی کی بحالی سے پہلے کسی صورت مانتے دکھائی نہ دیے۔

واضح رہے کہ آر اے بازار سے بھٹہ چوک جانے والی یہ واحد سڑک اس وقت مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی جب علاقہ مکین بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش پر احتجاج کر رہے تھے۔

گزشتہ رات بھی بیدیاں روڈ سے ملحقہ علی پارک میں بجلی مکمل طور پر بند رہی اور دن میں تقریباً 9 گھنٹے کی بندش کے بعد بحال ہوئی اور آج کیر کوٹ میں یہ صورت حال دیکھنے کو ملی

Leave a reply