لودھراں : ریسکیو 1122 کے آفس میں اہم سالانہ تقریب

0
52

لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سال 2018 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، رانا ارسلان خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

تفصیلات کے مطابق لودھراں ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر سال 2018 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رانا ارسلان خان مہمان خصوصی تھے انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو ایک ایک تنخواہ بطور کیش ایوارڈ سمیت بیسٹ ایوارڈ سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا۔ کیش ایوارڈ حاصل کرنے والے ریسکیو اھلکاروں میں عبد الرازق خان لیڈ فائر ریسکیور، طارق اقبال ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، عرفان بھٹہ ڈزاسٹر ریسکیور، عرفان یوسف فائر ریسکیور اور چوھدری اشفاق ریسکیو ڈرائیور شامل ھیں۔ اس موقع پر رانا ارسلان خان کا خطاب کرتے ھوئے کہنا تھا کہ ریسکیو1122 پاکستان کا مثالی ادارہ ھے اور مجھے اس تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی ھوئی۔انکا کہنا تھا کہ لوگوں کی مشکل وقت میں جس طرح ریسکیو 1122 مدد کرتا ھے وہ انتہائی قابل تحسین ھے ضلع لودھراں میں بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گراں قدر خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر سید ماجد احمد کا شکریہ ادا کرتے ھیں اور امید کرتے ھیں کہ آئندہ بھی ضلع بھر کی عوام کو یہ سروس اسی معیار کو برقرار رکھتے ھوئے دستیاب ھوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا ریسکیو اھلکاروں کی حوصلہ افزائی پر رانا ارسلان خان صاحب کا شکریہ ادا کرتے ھیں کہ انہوں نے اس تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ھیں انکا مزید کہنا تھا کہ سالانہ بیسٹ ایوارڈز حاصل کرنے والے تمام ریسکیو اھلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ھیں اور امید کرتے ھیں آئندہ دیگر ریسکیو اھلکار بھی اپنی نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر یہ ایوارڈ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور شہریوں کو بہترین سروس کی فراہمی میں ہر ریسکیو اھلکار اپنا کردار بخوبی ادا کریگا۔
تقریب میں عامر رشید ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر، مغیث خان
کنٹرول روم انچارج ،محمد آصف پھل اکاؤنٹنٹ،صفدر ملک ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر،ملک وسیم ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر، عمران اسٹیشن کوآرڈینیٹر، ملک گلزار وائرلیس ٹیکنیشن سمیت شفٹ انچارجز اور ضلع بھر کے تمام ریسکیو اھلکاروں نے شرکت کی۔
تقریب سے پہلے مہمان خصوصی کو ریسکیو اسٹیشن کا بھی وزٹ کروایا گیا جس میں ریسکیو کی ورکنگ اور کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم سے متعلق ڈاکٹر سید ماجد احمد نے بریفنگ دی۔۔

Leave a reply