لودھراں : سکولز کو جدید کرنے کا عمل جاری

0
26

لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پارلیمانی سیکرٹری نذیر خان بلوچ نے ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک ہمتہ میں اپ گریڈ کی گئی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر خان اور سکول انتظامیہ و علاقہ معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نذیر خان بلوچ نے کہا کہ جدید ترین کمپیوٹر لیب کی فراہمی جہانگیر ترین کے علم دوستی کے وژن کی عکاس ہے۔ نذیر خان بلوچ نے جہانگیر ترین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب تعلیمی اعتبار سے ضلع لودھراں کا شمار بھی جنوبی پنجاب کے ٹاپ کے اضلاع میں ہوگا۔

ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر خان نے کہا کہ جہانگیر خان ترین نے 80لاکھ روپے کی خطیر رقم ہائی سکولز میں کمپیوٹر لیبس کی تعمیرو اپ گریڈیشن کے منصوبے کے لئے مختص کی ہے اور اس منصوبے پر کام جارہی ہے۔ انشاء اللہ لودھراں کے طلباء و طالبات کو بہترین اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

Leave a reply