لودھراں : سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامی امور کا جائزہ

0
37

لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمدنے آج صبح یہاں کہروڑپکا اور لودھراں میں دریائے ستلج میں پانی کی آمد کے پیش نظر ممکنہ طورپر زیر آب آنے والے علاقوں میں انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ پویس آفیسر ملک جمیل ظفراور متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے اس دوران لائیو سٹاک کی طرف سے جانوروں کی ویکسی نیشن کیمپ اور آبادی کے ممکنہ انخلاء کیلئے ریلیف کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔ اور کیمپوں میں بنیادی انسانی ضروریات کاجائزہ لیا۔

Leave a reply