لیه – ڈی سی لیه کا کھلی کچہر ی کا انعقاد

0
55

لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )تحصیل صدر مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد شہریوں کو مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کو ان کی دہلیز پر ہی حل کرنا مقصود ہے ۔اس لیے کھلی کچہریوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ضلع کے مختلف مقامات پر انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے جس کے لیے متعلقہ ادارے دی گئی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ریلیف فراہم کریں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے چوبارہ میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر کہی۔ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،اے سی چوبارہ سلمان لون،ڈی ڈی زراعت چوہدری خالد محمود،ڈی ڈی تعلیم نصراللہ بھٹی،سی او ایم سی ہمراہ تھے۔کھلی کچہری میں شہریوں نے ریونیو ،جنگلات ،میونسپل کمیٹی ،اشتمال اراضی،انہار سے متعلقہ معاملات کے بارے میں درخواستیں پیش کیں جن کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔اس طرح پولیس سے متعلقہ معاملات کے بارے میں درخواستوں پر ڈی پی اونے احکامات جاری کیے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیوہسپتال چوبارہ کا معائنہ ،طبی عملے کی حاضری،سٹور ادویات ،صفائی کے معائنہ کے علاوہ مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضو ں کے علاج و معالجہ کو یقینی بنائیں اور ریفر کرنے سے اجتناب برتیں اور رات کو ہسپتال آنے والی خواتین کے ڈلیوری کیسز میں بھی ریفر کی بجائے ہسپتال میں بچوں کی پیدائش اور ان کے علاج کو یقینی بنایاجائے ۔اس موقع پرڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،پی ٹی آئی رہنماچوہدری بشارت رندھاوا ہمراہ تھے۔

Leave a reply