لیه ۔آپ اپنی خدمات ملک وقوم کے لیے وقف کریں ۔ معاون خصوصی رفاقت گیلانی

0
45

لیہ: 13مئی2020( نمائیندہ باغی ٹی وی )ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کے تربیتی سیشن کا انعقادڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ میں منعقدہوا۔تربیتی سیشن میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار علی بابرکھتران ودیگرموجود تھے ۔تربیتی سیشن میں ٹائیگرزفورس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار نوجوان نسل کی خدمات کو سہرایا جارہا ہے ہماری یہ نوجوان نسل ٹائیگرفورس کے قیام کااحسن فیصلہ اپنی سماجی خدمات کے ذریعے ثابت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کاقیام نوجوان طبقہ کو قومی دھارے میں شامل کرکے معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگرکرناہے ۔سیدرفاقت علی گیلانی نے مزید کہا کہ آپ اپنی خدمات ملک و قوم کے لیے وقف کریں اس نیک کام میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان ہونے پرجس طرح لیہ کی نوجوان نسل نے امیدسے بڑھ کر بلامعاوضہ ریسپانس دیا ہے وہ قابل رشک اور قابل فخرہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے اپنے آپ کو خدمات کے لیے پیش کیا ہے وہ زندہ قوموں کی نشانی ہے آپ کی یہ بے لوث خدمات اہلیان لیہ کا فخراور سرمایہ ہیں ۔ڈپٹی کمشنراظفرضیاءنے کہاکہ ٹائیگر فورس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرے گی اور مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اس کا حل بھی بتائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگرفورس کی خدمات کے اعتراف میں اُن میں شیلڈز،تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے۔ضلعی صدرپی ٹی آئی افتخار علی بابرکھتران نے کہا کہ ٹائیگرفورس کا قیام ایک دوراندیشن فیصلہ ہے جس کے دوررس نتائج نکلیں گے ۔انہو ں نے کہاکہ اپنی ذات سے ہٹ کر انسانیت کی خدمت ہی زندگی کا اصل مقصدہے جوآپ نے اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ پوراکرتے ہوئے اداکرنا ہے ۔تربیتی سیشن میں فوکل پرسن ٹائیگرفورس ملک اورنگزیب نے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کو شرائط ضوابط،فرائض و خدمات کے بارے میں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءنے ٹائیگرفورس سے ملک و قوم کی خدمت کا حلف لیا۔تربیتی سیشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اشفاق احمدسیال،اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل ،صدربار عبدالستار علوی،سیدعمران علی شاہ،ملک سیف بھٹہ،عون بن سجاد اور ٹائیگرفورس کے رضاکاروں نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

Leave a reply