لیہ – بچوں سے مشقت کا سلسلہ بد ستور جاری،

0
42

لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) چائلڈ لیبر قوانین غیر موثر ، فتح پور میں بچوں سے مشقت کا سلسلہ بد ستور جاری ، شہر کی دکانوں ، ورکشاپس ، ہوٹلوں پر کمسن بچوں اور گھروں میں کام کرنے والی بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ غربت مہنگائی بےروزگاری جیسے اسباب غریب بچوں کےلیے تعلیم ایک خواب بنے ہوئے ہیں ۔ قوانین پر عملدرآمدکروایا جائے ۔ سماجی حلقے ۔ تفصیل کے مطابق معصوم بچوں اور بچیوں سے مشقت لینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، چائلڈ قوانین تو بنے لیکن آج تک کسی کو بھی ان کی خلاف ورزی پر سزا نہیں سنائی گئی ۔ ضلع لیہ کے شہر فتح پور اور نواحی چکوک میں سےنکڑوں دکانوں ، ورکشاپس فیکٹریوں اور ہوٹلوں فاسٹ فوڈز سنٹرز پر کمسن بچے کام کرتے ہیں ،گھروں میں کام کرنے والے بچوں اور بچیوں کی تعداد باہر محنت مزدوری کرنے والے بچوں اور بچیوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے فتح پور پسماندہ علاقہ ہونے کی وجہ حکومتی آسائشوں اور سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں غربت مہنگائی بےروزگاری جیسے اسباب نے غریب بچوں کےلیے تعلیم ایک خواب بنے ہوئے ہیں معصوم بچوں اور بچیوں سے مشقت لی جاتی ہے اس طرح ننھے منے ہاتھوں میں قلم اور کتاب کی جگہ اوزاروں نے لے رکھی ہے جس کی وجہ سے بچے مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں چائلڈ لیبر قوانین پر علمدرآمد نہ اور معصوم بچوں کی دکانوں ورکشاپس پر مشقت حکمرانوں ، معاشر ے کے با شعور افراد اور ہیومن راءٹس پر کام کرنے والی این جی اوز کےلیے لمحہ فکریہ اور سوالیہ نشا ن ہے جس پر فتح پور کے سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اعلیٰ حکام سے چائلڈ قوانینن 1991 آرٹیکل کے تحت عملدرآمد کروایا جائے ،

Leave a reply