لیہ – خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء

0
45

لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پنجاب حکومت کے پیکجز کے تحت خصوصی افراد کی مالی امداد، خدمت کارڈ ،ملازمتوں میں کوٹہ پر بھرتی ،معذوری سرٹیفیکٹ کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے لیے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے معذور افراد کی بحالی اور ٹریننگ کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتا ق حسین نے مالی امداد کی فراہمی کے لیے درخواستوں کی وصولی ایسے امور کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیاجس پر ڈپٹی کمشنر نے اسے مزید بہتر بنانے کے لیے شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر براہ راست مالی امداد کے سلسلہ میں موصولہ درخواستوں کے علاوہ نئی درخواستیں لینے کی ہدایت کی۔اسی طرح انہوں نے کمیٹی کی سفارشات پر کلسٹرسسٹم کے تحت سپیشل پرسن کو حکومتی پیکجز سے آگہی کے لیے بھرپور مہم چلانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں فوکل پرسن ضیاءالرحمان ،محسن رضا اعظمی ،عبدالرزاق نے بھی تجاویز پیش کیںجبکہ منیجر ٹیوٹا فاروق اعوان،چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی علمدار حسین نے سپیشل افراد کو سہولیات کی فراہمی و مالی امداد کے لیے ٹریننگ ،مختلف کاروبار سے منسلک کرنے اور مالی امداد دینے کے بارے میں آگاہ کیا

Leave a reply