لیہ – خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

0
37

لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر اورسوشل وےلفیئرکے زیراہتمام تقریب گورنمنٹ کامرس کالج لیہ میں منعقدہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی سپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اور ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءتھے۔تقریب میں اے ڈی سی جی اشفاق حسین سیال ،اے سی لیہ نیاز احمدمغل ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین ،پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج ،میڈیا نمائندگان کے علاوہ سپیشل بچوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب رفاقت گیلانی نے کہا کہ خصوصی بچے ہماری بھر پور توجہ کے مستحق ہیں۔حکومت پنجاب خصوصی افراد کی فلاح کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل افراد کو حکومت پنجاب کی طرف سے صحت انصاف کارڈ جاری کیے جارہے ہیں انصاف صحت کارڈ میں خصوصی افراد سے جڑے 70 ہزار گھرانے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی طرف سے خصوصی افراد کو بلا تفریق ملازمت دینے کی ہدایت ہے تاکہ انہیں روزگار زندگی میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد ہم سب کی اجتما عی تو جہ کے حا مل ہو تے ہیں اس لیے سپیشل تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طا لب علمو ںکی ایسی تربیت کریں وہ عصر حاضرکے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ ہو ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کا عالمی دن ہماری احساس ذمہ داری کے لیے ہے جس کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی ذمہ دار ی اداکرنی ہوگی تاکہ خصوصی افراد اپنے آپ کو تنہانہ سمجھیں اوردیگر بچوں سے کم تر محسوس نہ کریں کیونکہ یہ صلاحیت میں کسی سے کم نہیں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا کہ سپیشل افراد اور طلبہ کے لئے سفری سہولیات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم بغیر کسی روکاوٹ کے جاری رکھ سکیں۔ تقریب میں سپیشل ایجو کیشن سنٹر کے خصوصی طلبہ نے اپنے اساتذ ہ محمدذیشان، عبدالباسط ڈلو ودیگر کی رہنما ئی میں اپنے احساسات اور خیالات کا اظہار کیااور خوبصورت خاکے ،ٹیبلو ، ملی نغمے ، علا قاقی ثقافت پر مبنی جھو مر اور قومی ترانہ پیش کرتے ہوئے شرکاءمحفل کے دل مود لیے جس پر ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،ایم پی اے سیدرفاقت علی گیلانی و دیگر شرکاءنے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے طلبہ ءکی پُرفارمنس کوبے حد داددی ۔طلبہ کی پرفارمنس پرڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،ایم پی اے سیدرفاقت علی گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی طور پر دیگر بچوں سے ٹیلنٹ میں کم نہیں ہیں اساتذہ اسی جذبے اور لگن سے بچوں کی تربیت کا عمل جا ری رکھیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءاور معاون خصوصی وزیر اعلی سید پنجاب رفاقت گیلانی نے سپیشل بچوںمیں انعامات تقسیم کئے اور بورڈ میں پانچویں کلاس میں فسٹ پوزیشن ہولڈر سیدہ ثانیہ زھرہ اور سکینڈ پوزیشن ہولڈر سید فرزاد حیدر کو میڈل اورٹرافیاں دیںاور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں

Leave a reply