محنت کش تین بیٹوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہو گیا

0
34

محنت کش تین بیٹوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق نیاز منزل کے قریب نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔بچوں کا والد سعید پیشے کے اعتبار سے مزدور ہے اور بیک وقت 3 بیٹوں کی پیدائش پر انہوں نے کہا کہ میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں، اللہ کا شکر ہے جس نے شادی کے بعد پہلی اولاد تین بیٹے عطا کیے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بچوں کی صحت بہتر ہے، ان کامزدور والد اسپتال کی جو فیس دے سکے گا صرف وہی وصول کریں گے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کے والدین انتہائی خوش ہیں۔کورونا وبا کے دوران ایل آر ایچ کے گائنی یونٹ نے 24 گھنٹے بہترین سروسز فراہم کیں ہیں۔اس سے قبل پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

Leave a reply