محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کا اعلامیہ

0
31

بلوچستان:-
مجاز حکام کی منظوری سے لاک ڈاؤن کے حوالے سے 4 مئی کو جاری کئےگئے اعلامیہ میں ترمیم
صوبہ بھر میں تمام شاپنگ مالز مارکیٹس دکانوں گودام آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلونز کو تمام ہفتہ صبح 3 بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی اور شام 5 بجے کے بعد ان کاروبار کو کھولے رکھنے پر ان کے خلاف قانونی کاروائ کی جاۓ گی لیکن تندور ڈیری پروڈکٹس شاپس میڈیکل سٹورز بلڈ بینک اور ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی جب کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیۓ 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی
لاک ڈاؤن میں کی جانے والی نرمی تاجروں اور عوام کے احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی دکانوں اور مالز میں ورکرز اور گاہکو ں کے لیۓ ہاتھ دھونے سینیٹائیزر کی فراہمی اور ماسک اور گلوز کا استعمال لازم ہوگا اور کسی بھی گاہک کو بغیر ماسک دکان یا شاپنگ مال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی
گاہک اور ورکرز کے درمیان ایک میٹر کا فا صلہ ضروری ہو گا کسی بھی دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد نہیں ہونگے
کووڈ – 19 کے حوالے پہلے سے جاری کی گئ تمام ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا لازم ہو گا
نوٹیفیکشن تمام صوبے میں فوری طور پر اور 19 مئ دن 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

Leave a reply